تازہ ترینعلاقائی

بنوں:پولیس اسٹیشن پردہشتگروں کا حملہ،شہر میں کرفیو نافذ

بنوں(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں دہشتگردوںنے پرانا پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے1پولیس اہلکارہلاک کردیاجب کہ حملے کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیاہے۔
نمائندہ دی نیوز ٹرائب کے مطابق پرانا پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کی جانب سےدستی بموں سے حملہ کیاگیا جس کے نتیجے میں 1پولیس اہلکارہلاک ہوگیا ہےجب کہ تھانے کے قریب 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں ہیں۔پولیس کے مطابق پرانا تھانہ میں انویسٹی گیشنآفس کام کرتا ہےاور تھانے میں ملزموں کو تفتیش کے لئے رکھا جاتا ہے ۔ 6شدت پسندوں نے تھانے میں گھس گئے ہیں جنہوں نےاسپیشل برانچ کے3اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھاہےجب کہ پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے، شدت پسند دستی بموں اور جدیداسلحے سےلیس ہیں۔ کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نےفوج سے مدد طلب کرلی گئی ہےجس کے بعد تھانے کو گھیرے میںلےلیا گیاہےجب کہ سیکورٹی اداروںکی جانب سےپورے شہر میں کرفیو نافذکرکے پورے شہر کو سیل کردیاگیا ہے۔دوسری جانب آئی جی بنوں ڈی آئی جی اور دیگر پولیس آفیسرز بھی بنوں میں پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker