تازہ ترینعلاقائی

بنوں: پولیس کی ناکہ بندی اورچھاپے کے دوران بھاری اسلحہ برآمد،7ملزمان گرفتار

بنوں(نامہ نگار)بنوں ٹاؤن شپ پولیس کی ناکہ بندی اورچھاپے کے دوران بھاری اسلحہ برآمد کرکے 7ملزمان گرفتار کرلئے تھانہ ٹاؤن شپ کے ایس ایچ او محمد نورخان وزیر نے گذشتہ شب پولیس نفری کے ہمراہ لنک روڈ چوک کے قریب ناکہ بندی کررکھی تھی اس دوران مشکوک گاڑیوں کو کھڑا کرکے تلاشی لی جاتی کہ موٹرکارنمبر اے آر وی 977سندھ آتی ہوئی دیکھائی دی جنہیں تلاشی کے غرض سے روکا گیا تلاشی کے دوران گاڑی سے 3عددکلاشنکوف 1عددکالاکوف 1عددبندوق ریپیٹراورسینکڑوں کارتوس برآمد کرکے مبینہ ملزمان دوست محمد ولدعمرخان ،شیردارعلی ولد گل داد علی ،نوراسلم ولدغلام رسول ،فریدخان ولد محمدیوسف ساکنائے مٹکی بیزن خیل کو گرفتار کرلئے اورموٹرکارکوتحویل میں لے لیا جبکہ ایک دوسرے کاروائی کے دوران چھاپہ لگا کر مبینہ ملزمان سبزعلی ،کفایت اللہ پسران افسوس خان ،محمدرفیق ولدعابداللہ ساکنائے تعزیری بیزن خیل کوگرفتار کرکے ان سے 1عدد کلاشنکوف 2عدد پستول اورسینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے ٹاؤن شپ پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker