تازہ ترینعلاقائی

ٹیکسلا:حسن ابدال بارایسوسی ایشن کے انتخابات پنجاب بار میں چیلنج

ٹیکسلا( نا مہ نگار)حسن ابدال بار ایسوسی ایشن کے انتخابات پنجاب بار میں چیلنج، الیکشن کمیشن سمیت صدارتی امیدوار کو نوٹس جاری، ووٹوں کی دوبارہ گنتی 14جنوری کو ہوگی،بوگس ووٹوں کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق حسن ابدال بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوارشیر محمد تنولی ایڈووکیٹ نے حسن ابدال بار کے الیکشن کو پنجاب بار میں چیلنج کر دیا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ ، 4ووٹ الیکشن کمیشن کے ضابطہ کے خلاف ڈالی گئیں شیر محمد تنولی ایڈووکیٹ کا موقف صدارتی امیدوار نے الیکشن پنجاب بار کونسل میں پروفیشنل لائرز فورم کے چیئرمین طاہر محمود راجہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ذریعے چیلنج کیا ووٹوں کی گنتی 14جنوری کو ہو گی جبکہ الیکشن کمیشن سمیت صدارتی امیدوار حامد خان کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button