تازہ ترینعلاقائی

شدید برفباری، لینڈ سلائیڈنگ،سرینگرمظفرآباد شاہراہ بند،دوطرفہ تجارت معطل

snow slidingآذادکشمیر(چیف رپورٹر)مقبوضہ کشمیر میں شدید برفباری و لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرینگرمظفر آباد شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے دوطرفہ تجارت معطل کردی۔ جمعہ کے روز لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کھڑے 180 مال بردار ٹرک چکوٹھی اوڑی امن برج کراس نہ کرسکے تاجروں کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ، تفصیلات کے ٹی ایف او چکوٹھی مبارک عباسی نے صحافیوں کو بتایا کہ جمعہ کی صبح اچانک مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے آگاہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سرینگر مظفر آباد روڈ بلاک ہے جس کی وجہ سے دوطرفہ تجارت کو معطل کیا جارہا ہے دوطرفہ تجارت کے معطل ہونے کی وجہ سے آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر جانے والے ساٹھ مال برادر ٹرک اور مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آنے والے 120 مال بردار ٹرک لائن آف کنٹرول کے آر پار پھس گئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ دونوں اطراف کھڑے 180مال بردار ٹرکوں میں زیادہ تر ٹرکوں پر فریش فروٹ لوڈ ہیں جس کے خراب ہونے کے امکانات ہیں جس سے تاجروں کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان اٹھانے کا خطرہ ہے مبارک عباسی نے مزید بتایا کہ اگر موسم صاف ہوا تو آئندہ ہفتے منگل کے روز معمول کے مطابق دوطرفہ تجارت ہوگی اور آئندہ ہفتے چار کی بجائے صرف تین دن میں ٹرک آر پار آجاسکیں گے کیونکہ ربیع الاول کے باعث آئندہ جمعہ کے روز دوطرفہ تجارت کو معطل کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں  میگاپراجیکٹس سے آزادکشمیرمیں حقیقی خوشحالی لائینگے، چوہدری عبدالمجید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker