تازہ ترینعلاقائی

موسمی تبدیلی کی وجہ سے22 اپریل سے بار دانہ کااجراء شروع کیا جائےگا

bardanaلاہور(نامہ نگار)محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ آج سیکرٹری خوراک پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی صدارت میں محکمہ خوراک کے تمام ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹرز کی میٹنگ ہوئی۔ ڈائریکٹر فوڈ پنجاب اور ڈپٹی ڈائریکٹرز فوڈ نے سیکرٹری فوڈ کو خریداری کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ محکمہ خوراک خریداری گندم کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ میٹنگ کے دوران بنیادی نکتہ یہ زیر بحث آیا کہ باردانہ کے اجراء کا آغاز کب کیا جائے؟موسمی حالات کی وجہ سے گندم کی کٹائی میں تاخیر کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ضلع راجن پور اور بہاولپور ڈویژن میں 20 اپریل سے ضلع ڈی جی خان،مظفر گڑھ اور ملتان،فیصل آباد اور لاہور ڈویژنز میں 22 اپریل سے ساہیوال اور سرگودھا ڈویژنز میں 25 اپریل سے گوجرانوالہ،راولپنڈی ڈویژنز اور ضلع لیہ میں 26 اپریل سے باردانہ کا اجراء شروع کیا جائے گا۔اس سلسہ میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈز نے محکمہ زراعت کے ضلعی افسران اورڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسران سے بھی مشاورت کی تھی۔اس موقع پر سیکرٹری خوراک نے مزید ہدایت جاری کیں کہ خریداری کا عمل انتہائی شفاف اور قانون وضابطہ کے مطابق ہونا چاہیے اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی ،نااہلی یا جانبداری کو ہر گز برداشت نہ کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف فوری سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر سپروائزری آفیسران بروقت کارروائی کرنے میں ناکام رہے تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button