Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو: پندرہ اپریل سے گندم کی خریداری مہم شروع کرنے کے حکومتی دعوے ناکام

بھائی پھیرو: پندرہ اپریل سے گندم کی خریداری مہم شروع کرنے کے حکومتی دعوے ناکام

بھائی پھیرو(نامہ نگار) پندرہ اپریل سے گندم کی خریداری مہم شروع کرنے کے حکومتی دعوے ناکام ۔ پرچیزنگ سینٹروں پر بار دانہ کی تقسیم نہ ہوسکی ۔سرائے مغل سینٹر دور دراز بنانے پر کسان سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق گندم پرچیزنگ سینٹروں پربار دانہ کی تقسیم شروع نہیں ہو سکی جبکہ حکومت پنجاب بار بار پندرہ اپریل سے گندم کی خریداری شروع کرنے کے اعلانات کرتی رہی ۔سینکڑوں کسانوں نے پرچیزنگ سینٹروں سے بار دانہ کے حصول کے لئے رابطہ کیامگر فوڈ عملہ نے انہیں بتایاکہ ابھی بار دانہ کی تقسم شروع نہیں کیگئی۔دوسری طرف گندم کے کاشتکاروں کی تیار کی گئی فہرستوں میں کئی مستحق کاشتکاروں کے نام شامل نہیں کئے گئے ۔جسکی وجہ سے سینکڑوں کاشتکاروں کو بار دانہ نہیں مل سکے گا ۔علاقہ سرائے مغل کے ہزاروں کاشتکاروں کے لئے جو سینٹر بنایا گیا ہے وہ اس علاقے سے بہت دور حبیب آباد کے قریب بنایا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے سرائے مغل کے علاقے کے بعض کسانوں کو تیس میل کا سفر طے کرناپڑے گا ۔۔کسان بورڈ ضلع قصور کے صدر رائے محمد افضل کھرل اور دیگر کسانوں نے ان سے مطالبہ کیا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو بار دانہ کی تقسیم شفاف طریقے سے کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سینٹروں پر کسانوں کوبیٹھنے کے لئے کرسیوں اور پانی کے ساتھ ساتھ پنکھوں کا انتظام بھی کیا جائے اور سرائے مغل کے کاشتکاروں کے لئے پرچیزنگ سینٹر علاقے کے نزدیک ترین بنایا جائے

یہ بھی پڑھیں  جمہوریت