تازہ ترینعلاقائی

اگلے36گھنٹے کے دوران پنجاب میں طوفانی بارشوں کا امکان

لاہور(نمائندہ خصوصی)  پنجاب میں آئندہ 36 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کاامکان ہے،جس سے مختلف دریاوٴں میں اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ،فیصل آباد،سرگودھا اورراولپنڈی ڈویڑن میں طوفانی بارشوں کاامکان ہے۔ ان غیر معمولی بارشوں کے باعث دریائے راوی ،چناب اورجہلم میں پانی کے بہاوٴ میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے دریائے چناب اور دریائے جہلم میں اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button