پاکستانتازہ ترین

ملک بھرمیں مون سون بارشیں جاری،لاہور میں بارش سے چہرے کھل اٹھے

لاہور (نامہ نگار) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کا آغاز ہو گیا۔ ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ے موسم خوشگوار بنا دیا۔ جھنگ ميں تيز آندھی کے ساتھ بارش سے ہرطرف جل تھل ہوگيا۔ مون سون کا آغازہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں ميں تيزہواؤں کے ساتھ کالی گھٹاؤں کا زورہے۔ بادل گرج تو رہے ہيں ليکن کھل کر برس نہيں رہے۔ لاہور ميں صبح سے موسم خوشگوار ہے اور تيزہواؤں کا زورہے۔  بادلوں نے ہلکی بارش کا ٹيلردکھايا تو گرمی کے ستائے لاہوری گھر سے نکلنے پر مجبور ہوگئے اور گرمی کی شدت میں کمی پرسکھ کا سانس لیا۔ ادھرملتان سميت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں ميں بھی موسم جوبن پرہے۔ جس پر لوگ خوشی سے نہال اور تيز بارش کے منتظر ہيں۔
لاہور اور ملتان کے برعکس بادل جھنگ ميں مہربان نظر آئے۔ تيز ہواؤں کے ساتھ آئے اور کھل کر برسے جس سے ہر طرف جل تھل ہوگيا۔ گرمی کا زور ٹوٹا اورعوام سڑکوں پر نکل آئے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں لاہور سمیت شمالی اور وسطی پنجاب میں تيزبارش کا امکان ظاہرکيا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker