تازہ ترینعلاقائی

بارکھان میں سیاہ کاری کے شبہ پر پیش امام سمیت عورت کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

بارکھان(نامہ نگار) بارکھان میں سیاہ کاری کے شبہ پر پیش امام سمیت عورت کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق آج صبح 10بجے بارکھان کے علاقے بستی لاکھی میں ضلع ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے پیش امام عبدالرزاق ولد ربنواز قوم نتکانی تحصیل تونسہ کو مسماۃ(ر) کے ساتھ سیاہ کاری کے شبہ پردونوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جس کی اطلاع پرپولیس اور لیویز کی بھاری نفری موقع واردات پر پہنچ گئی اور نعشوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو پہنچایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔اورلیویزفورس ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے لگارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button