تازہ ترینعلاقائی

بارکھان:۔بغاؤ کے علاقے بوڑھی شیر خان میں انسانی ہڈیاں مٹی میں دبی ہوئی ملی

بارکھان(نامہ نگار)۔بغاؤ کے علاقے بوڑھی شیر خان میں آج صبح ایک چرواہے نے بکریاں چراتے وقت کچھ انسانی ہڈیاں مٹی میں دبی ہوئی دیکھی اور فورا لیویز فورس کو اطلاع کی تو اسسٹنٹ کمشنر بارکھان سہیل ہاشمی اور تحصیلدار بارکھان خان گل بروقت موقع پر پہنچ گئے۔اور کھدائی کر کے تمام ہڈیاں نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال بارکھان منتقل کر دی۔ ہسپتال میں موجود ایم ایس ڈاکٹر ماجد کھیتران نے میڈیاں کو بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بارکھان میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اس انسانی ڈھانچے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔اور ڈی این اے رپورٹ کے لئے ڈھانچے کو بی ایم سی کوئٹہ ریفر کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرنے پر چارافراد کے خلاف مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker