کھیل

برسبین:سری لنکا نے بھارت کو 51 رنز سے ہرادیا۔

برسبین…تین ملکی سیریز کے ایک میچ میں سری لنکا نے بھارت کو 51 رنز سے ہرادیا۔ برسبین میں کھیلے گئے سیریزکے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنائے۔ تھریمانے 62 اور دلشان تلکرتنے 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عرفان پٹھان اورایشوین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 45.1 اوورز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ گمبھیر نے 66 جبکہ عرفان پٹھان نے 47 رنز بنائے۔ پریرا نے 4 ، کولاسیکارا نے 3 اور ملینگا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کولاسیکارا کو مین آف دی میچ کا قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈکپ سیمی فائنل،نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کوہراکر فائنل میں پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker