پاکستانتازہ ترین

حکیم سعید کی برسی آج منائی جا رہی ہے

کراچی(پاک نیوز)معروف طبیب، کئی کتابوں کے مصنف دانشور، سماجی کارکن اور ماہرِ تعلیم حکیم سعید کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔حکیم سعید نے 200 سے زائد کتابیں لکھیں۔ منفرد شخصيت کے مالک حکیم محمد سعید 9 جنوری 1920 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے۔تقسیم ہند کے بعد اپنا سب کچھ چھوڑ کر 1948 میں وہ کراچی آئے۔ حکيم محمد سعيد کام کو ايمان کا حصہ سمجھتے تھے۔اپنی زندگی ميں حکیم محمد سعید نے بے شمار ادارے قائم کئے اور انہيں پاکستان کے نام کيا۔ آپ کی اپنی کوئی ذاتی املاک يا جائيداد نہيں تھی۔ ليکن آپ کی سرپرستی ميں تعمير کيا گيامدينۃ الحکمت علم و ہنر کی ترويج ميں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔حکيم محمد سعيد نے ہجرت کے وقت اپنا ادارہ ہمدرد بھارت کے نام کرديا تھا۔ اس عزم کے ساتھ کہ ہمدرد پاکستان بنا کر پاکستان اور اسلام کی خدمت کرينگے۔حکیم محمد سعید 1993سے 1996 تک سندھ کے گورنر رہے۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف پر ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔حکیم سعید 17 اکتوبر سال 1998 کی صبح آرام باغ میں اپنے دوا خانہ پہنچے ہی تھے کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے اُنہیں شہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں  ندیم چودھری کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ورلڈ کالمسٹ کلب

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker