پاکستانتازہ ترین

بشیراحمد بلور کی نماز جنازہ آج کرنل شیرخان شہید سٹیڈیم پشاورمیں ادا کی جائےگی

bashir bilourپشاور(بیورو چیف)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ شہید بشیراحمد بلور سابق سینئر صوباۂ وزیر کی نماز جنازہ آج بروزاتوار سہ پہر2 بجے کرنل شیر خان شہید سٹیڈیم پشاورمیں ادا کی جائے گی جبکہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ان کی شہادت پر ملک بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا آج ملک بھر کی تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا ادھر صوبائی حکومت نے تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے اور اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا جبکہ اے این پی نے دس روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار کا کہنا ہے کہ صوبے میں تمام سرکاری عمارتوں پر تین روز تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔ اے این پی کے ترجمان کے مطابق اے این پی کے کارکن سیاہ جھنڈے لہرائیں گے اور سیاہ پٹیاں باندھیں گے

یہ بھی پڑھیں  مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker