پاکستانتازہ ترین

بشیربلوردلیرانسان تھے‘شہادت کے خواہشمند تھے‘غلام احمد بلور

bashir bailorپشاور (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے اور اے این پی کے رہنماء غلام احمد بلور نے کہاہے کہ بشیر احمد بلور دلیر انسان تھے انہیں شہادت کی خواہش تھی ہم بھاگنے اور ڈرنے والے نہیں‘ ملکی بقاء کیلئے آخری سانس تک لڑتے رہیں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشیر بلور سکیورٹی کی پروا نہیں کرتے تھے اس جلسہ میں میں بھی موجود تھا میں چائے پینے کیلئے رک گیا وہ چلا گیا تو ان پر خود کش حملہ ہوگیا انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو شہید کیا گیا آج بھائی شہید کردیا گیا پہلے آدھی کمر توٹی تھی آج پوری کمر ٹوٹ گئی ہے بشیر بلور کہتے تھے جو رات قبر میں ہے وہ باہر نہیں ہے انہوں نے کہاکہ بشیر بلور کے بچے بیرون ملک میں ہیں ان کے واپس آنے پر نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کریں گے انہوں نے کہا کہ ملکی بقاء اور سلامتی کیلئے لڑتے رہیں گے بشیر بلور کے ساتھ شہید افراد بھی ہمارے بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  آخر ہم مر کیوں رہے ہیں..........؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker