پاکستانتازہ ترین

بشیراحمد بلورکی شہادت،ANPنے تمام تر سرگرمیاں فوری طور پر معطل کردیں

bashir bilourپشاور(بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے بشیر احمد بلور کی شہادت کے بعد اپنی تمام تر سرگرمیاں فوری طور پر معطل کردی ہے۔اور تمام صوبائی وزراء کی سیکورٹی سخت کرتے ہوئے تمام وزراء نے اپنی سیکورٹی سخت کردی ہے۔بشیر احمد بلور پر حملے کے بعد اے این پی نے صوبے میں ہونے والے تمام سرگرمیوں کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیاہے اور تمام وزراء کی سیکورٹی مزید سخت کرتے ہوئے انہیں اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کی ہے۔باچا خان مرکز سمیت تمام صوبائی دفاتروں کی سیکیورٹی بھی مزید سخت کردی گئی ہے۔حساس مقامات پر پولیس اور ایف سی کی تعیناتی کی ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ آج ہونے والے تمام جلسے جلوسوں کو بھی منسوخ کیا گیا ہے واضح رہے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ضلع جھنگ میں بھی ڈینگی کے خلاف چلائی جانے والی مہم زور شور سے جاری ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker