سیالکوٹ ﴿بیورو رپورٹ﴾ضلعی چیئرمین بیت المال کمیٹی سیالکوٹ حاجی ملک محمد سرفراز نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر 271مستحقین بیت المال کو رنگ و نسل اورمذہبی تفریق سے بالا تر ہوکر 20لاکھ روپے کے میرج گرانٹس، تعلیمی وظائف اور امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے ضلعی بیت المال کمیٹی سیالکوٹ کے آفس میں مستحقین بیت المال میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کے موقع پر موجود معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سیکرٹری ضلعی بیت المال کمیٹی سیالکوٹ محمد شریف گھمن، اراکین بیت المال کمیٹی دلاور حسین بٹ اور ظہیر شوکت کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین شہر موجود تھے۔
You must be logged in to post a comment.