تازہ ترینعلاقائی

بٹگرام:شدید بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ تحصیل آلائی کے رابطہ سڑکیں آمدورفت کیلئے بند

بٹگرام(مانیٹرنگ سیل)حالیہ شدید بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ تحصیل آلائی کے رابطہ سڑکیں آمدورفت کیلئے بند ہوگئیں ،مقامی مکین گھروں میں محصور اشیائے خوردنوش کی قلت کا سامنا ،رابطہ سٹرکیں میں جگہ جگہ پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تحصیل بھر میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، مقامی عوام نے ضلعی انتظامیہ سے فوری سٹرکیں کھلنے کا مطالبہ کردیا ہے تفصیلات کیمطابق حالیہ شدید بارش اور برفباری کی وجہ سے بٹگرام کے تحصیل آلائی کی رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکمل طورپر آمدورفت کیلئے بند ہوگئیں سڑکیں بند ہوجانے کی وجہ سے مقامی آبادی سخت پریشانی سے دوچار ہوگئی ہے اور متعدد علاقوں میں اشیائے خوردنوش کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہیں پاشتو، سجبیار، ثوبت چری،جمبیڑہ،ٹنڈول کی تمام لنک سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکمل طور پر تاحال بند ہیں مقامی عوام نے ضلعی انتظامیہ سے تذکرہ سڑکوں کو فوری طورپر بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ہیں انکے مطابق اگر بندرابطہ سڑکیں آمدورفت کیلئے نہیں کھولے گئیں تو مقامی سطح پر قحط کی صورتحال پیدا ہوجائیگی کیونکہ تمام آبادی کا دارومدار لنک سڑکوں پر ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button