تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم تیز کرنے کا حکم

بہاولنگر (نامہ نگار)ڈسٹر کٹ پولیس کی ماہ دسمبر کی کارگزاری،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیّ (776)سماج دشمن عناصر پولیس کی تحویل میں،اسلحہ ومنشیات برآمد،ڈی پی او بہاولنگراطہر اسماعیل نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس نے ڈی پی او بہاولنگر اطہر اسماعیل کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ افرادکی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں(776)افراد کو پابند سلاسل کیا گیا۔ (141)مجرمان اشتہاری اور (8)عدالتی مفرور ان کو گرفتار کیا۔ضلعی پولیس نے پانی چوروں کے خلاف (38) مقدمات کااندراج کرکے (113) مجرمان کو گرفتار کیااور بجلی چوروں کے خلاف(3)مقدمات کا اندراج کر کے(3)اشخاص کو گرفتار کیا۔قمار با زی کے(9)مقدمات کا اندراج کر کے(25)اشخاص کو گرفتار کیا اسی طرح بدکاری کے (2)مقدمات درج کر کے (9)اشخاص گرفتار کئے ۔ منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی ضلعی پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات میں(140) مقدمات درج کرکے(140)ملزمان کو گرفتارکیا اور انکے قبضے سے(04)رائفل ،(18)بندوق،(17)ریوالور،(75)پسٹل،(2) موزر، (17)کاربین برآمد کیے۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع ہذاکے مختلف تھانہ جات میں(156)مقدمات درج کر کے (149)ملزمان گرفتار کیے اوران کے قبضے سے شراب (831)بوتل، چرس(4.962)کلوگرام، (7)چالوبھٹیاں،(11)گرام ہیروئن اور (22)شرابیوں کوپابندسلاسل کیا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:رمضان پیکج کے تحت معذور،بے سہارامستحقین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker