پاکستان

بے نظیر قتل کیس: استغاثہ کے دو گواہان پر جرح مکمل

راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج شاہد رفیق نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے دو گواہان پر جرح مکمل کرکے سماعت اٹھائیس جنوری تک ملتوی کردی۔فاضل عدالت نے استغاثہ کے مزید چار گواہان پر جرح مکمل کرنے کے لیے آئندہ سماعت پر انہیں طلب کرنے کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاق کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کا کہنا تھا کہ انتہائی اہم نوعیت کا مقدمہ ہونے کے باوجود مقدمے کی روزانہ سماعت کی درخواست فاضل عدالت نے خارج کردی تھی۔ لہذا اس سلسلے میں عدالت عالیہ اور عدالت عظمی سے رجو ع کیا جائے گا۔ اس قبل فاضل عدالت نے مقدمے کے اشتہاری ملزم پرویز مشرف کی جائداد ضبط  کرنے اور انہیں اشتہاری قرار دینے کے خلاف ان کی اہلیہ بیگم صہبا مشرف کی درخواست کی سماعت تیئس جنوری تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن کمیشن کا کاغذات نامزدگی فارم بنانے کا اختیار واپس کرنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker