
لاہور (پاک نیوز)پنجاب میں توانائی بحران کے پیش نظر آج سے کاروباری مراکز رات 9 بجے بند ہوں گے۔لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 12 جولائی کو جاری کیےجانے والے نوٹیفکیشن میں 19 جولائی تک کاروباری اوقات کار محدود کیے جانے کے احکامات دیے گئے تھے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ دکانیں اور کاروباری مراکز جلد بند کرانےکا مقصد بجلی کی بچت ہے جب کہ کاروباری مراکز کے اوقات کار میں عید کی وجہ سے ریلیف دیا گیا تھا۔سرکاری نوٹیفکیشن کی مدت ختم ہونے کےبعد آج سے پنجاب بھر میں کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کیے جائیں گے۔