تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:ڈائریکٹرانڈسٹریزپنجاب کاماڈل بازارکے تعمیراتی کام کا معائنہ

ڈیرہ غازی خان (جنید ملک سے).ڈائریکٹر انڈسٹریز پنجاب شیخ محمد صدیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صارفین اور کاروباری حضرات کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے . ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر پر تعمیر ہونے والے جدید طرز کے ماڈل بازار بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے . انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈیرہ غازیخان میں ماڈل بازار کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران کیا . انہوں نے کہاکہ ماڈل بازار کو 31 دسمبر تک مکمل کر کے فنکشنل کر دیا جائے اور اس بازار میں ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کے سٹال لگائے جائیں . سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ صارفین کیلئے بازارکو پر کشش بنایا جائے. انہوں نے کہاکہ ماڈل بازار میں دکانیں میرٹ پر اور متعلقہ کاروبار سے وابستہ افراد کو دی جائیں تاکہ وزیر اعلی کا ماڈل بازار کی تعمیر کے حوالے سے خواب پورا کیا جاسکے . اس موقع پر ڈی او انٹرپرائزز شفیق احمد کھوسہ ، ڈی او بلڈنگز سید مسعود احمد بخاری ، ایس ڈی اوز ملک اللہ بخش ، عامر شاہ اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے .

یہ بھی پڑھیں  سابق صدرآصف زرداری کی سینیٹرجان مکین سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker