تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:بی بی زینب ؑ کے مزار پر حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

26-07-2013اوکاڑہ(محمد مظہررشید)بی بی زینب ؑ کے مزار پر حملے کے خلاف جماعت اہلسنت، جماعت اسلامی وحدت المسلمین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مرکزی اسٹیج سیکرٹری ایوان حسین،علی زیدی، کوثر شاہ رضوی، شیخ غلام حسین، انجمن تاجران اوکاڑہ کے صدر چوہدری سلیم صادق، جماعت اہلسنت کے صاحبزادہ رفیع رضا، شہزاد انجم انصاری، ندیم حسین پٹواری،جماعت اسلامی کے ڈاکٹر لیاقت کوثر،جنید قریشی، فاروق شیخ کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔احتجاجی ریلی غوثیہ چوک سے شروع ہوئی اور مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی سی ایم آر ہائی سکول پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی زینب ؑ اور صحابی رسول خالد بن ولیدؓ کے مزارات پر حملہ مسلم دشمن قوتوں کا مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی گھناؤنی سازش ہے مسلمان مذہبی حملے کسی طور پر بھی برداشت نہیں کرسکتے۔مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بی بی زینب ؑ کے مزار پر حملے کرنے والی قوتوں کے خلاف کاروائی کرے*

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:پاکستان کی اقلیت برادری دکھ کی گھڑی میں مسلمانوں کے ساتھ ہے، ایم این اے بھاون داس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker