بیجنگ(ڈیسک رپورٹر) صدرآصف علی زرداری نے بیجنگ میں ایرانی ہم منصب احمدی نژاد سے ملاقات کی۔ جس میں صدر زرداری نے یقین دلایا کہ پاکستان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ صدر زرداری اور ایرانی صدر احمدی نژاد کے درمیان ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر بیجنگ میں ہوئی۔ دوبوں ممالک کے کچھ وزراء اور اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے اور ایران سے پاکستان کے لئے بجلی کی درآمد کے منصوبے پر کام تیز کیا جائے۔ صدر زرداری نے زور دیا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے ایران کی طرف سے قرضے کے معاملات جلد طے کئے جائیں تاکہ منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے۔ اس موقع پر صدر زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی سرزمین کو ایران کے خلاف کسی بھی صورت میں استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ملاقات میں باہمی تجارت کے مزید فروغ اور دو طرفہ تعلقات سمیت خطے میں سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ صدر زرداری نے غیر وابستہ ممالک کی سربراہی کانفرنس کیلئے شرکت کی دعوت دینے پر ایرانی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ایرانی صدر احمدی نژاد نے کہا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور غیر وابستہ ممالک کی سربراہی کانفرنس میں صدر زرداری کی شرکت کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی اور مفاہمت کیلئے پاکستان کی اس کانفرنس میں شرکت بہتر ہو گی۔ پاکستان اور ایران کے صدور نے اپنی ملاقات میں افغانستان میں امن و استحکام کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ دونوں صدور کے دمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گی
You must be logged in to post a comment.