تازہ ترینعلاقائی

ایس ڈی او واپڈہ لیسکوسب ڈوثیرن رینالہ خوردکے چھاپے 5افراد بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

رینالہ خورد(تحصیل رپورٹر)ایس ڈی او واپڈہ لیسکوسب ڈوثیرن رینالہ خوردکے چھاپے 5افراد بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اندراج مقدمات کے لیے رپورٹس تھانوں کو ارسال کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈہ لیسکوسب ڈوثیرن رینالہ خورد انجینئر میاں طارق بشیر نے گذشتہ روز عملہ رانا دستگیر کاظم حسن رضوان عدیل اور اشفاق کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقامات سے بجلی چوروں عبدالستار محمد دین مختار احمد طفیل سکنہ آٹھ ون ایل اور راجہ اللہ دتہ سکنہ 17ون ایل کو واپڈہ کی مین تار اور میٹر ٹرمینل سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر اندراج مقدمات کے لیے رپورٹس تھانہ صدر رینالہ خورد بھیج دی واضح رہے مذکورہ بجلی چوروں کو لاکھوں روپے جرمانہ بھی ڈال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  PTCL3جی ایوو ڈونگل اب ایک طاقتور وائے فائے ہاٹ سپاٹ میں تبدیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker