علاقائی

سانگلا ہل:بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج

سانگلاہل﴿تحصیل رپورٹر﴾ مقامی واپڈا سب ڈویژن سٹی کے اسسٹنٹ مینجر آپریشن چوہدری نذیر احمد کاہلوں نے کہا کہ واپڈا نے 1.20لاکھ یونٹ ریکور کئے اور7بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کراوئے گئے،بجلی چوری کے خاتمہ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،وہ مقامی صحافیوں سے باتیں کر رہے تھے،چوہدری نذیر احمد کاہلوں نے مزید کہا کہ بجلی کے صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے ،میرے دروازے صارفین کیلئے کھلے ہیں،کسی بھی شکائت کی صورت میں فوری ازالہ کیا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری شرافت سیال کی خصوصی ہدائت پر نا دہندگان سے ریکوری کیلئے خصوصی مہم جاری ہے اور ہماری ریکوری کی شرح135فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ضلع چنیوٹ کے تمام دیہاتوں کو ماڈل دیہات بنایا جائے گا: ڈی سی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker