تازہ ترینپاکستان

دوران سروس انتقال پر ملازم کے لواحقین کو سرکاری نوکری دینے کا سلسلہ ختم

لاہور(پاک نیوز) پنجاب کی نگران حکومت نے دوران ملازمت وفات پاجانے والے سرکاری ملازمین کے خاندان کو دی جانے والی مراعات اور نوکری دینے کا قانون ختم کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری ملازم کی دوران سروس وفات کی صورت میں اب بیوہ یا اولاد کو سرکاری ملازمت نہیں ملے گی تاہم اہل خانہ کی مالی معاونت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میںکے مطابق دوران سروس وفات پانے والے 1 سے 4 سکیل کے ملازم کےخاندان کو 16 لاکھ کی بجائے اب 50 لاکھ روپے اور سکیل 5 تا 10 کے ملازم کے اہلخانہ کو 19 کی بجائے 75 لاکھ روپے، سکیل 11 تا 15 کی فیملی کو 22 لاکھ روپے کی بجائے ایک کروڑ روپےدیئے جائیں گے۔ اسی طرح سکیل 16 اور 17 کے ملازم کے بیوی بچوں کو 25 لاکھ کے بجائے 1.5 کروڑ جبکہ سکیل 18 اور 19 کےسرکاری ملازمین کے خاندان کو 34 لاکھ کے بجائے 2 کروڑ روپے ملیں گے۔ صوبائی وزارت خزانہ کےنوٹیفکیشن کے مطابق اسکیل 20 اور زائد کے ملازم کی دوران سروس وفات پر ملازم کے خاندان کو مالی معاونت کی مد میں 40 لاکھ روپے کی بجائے 2 کروڑ روپے دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button