پاکستانتازہ ترین

تاجکستان،کرغزستان سےایک ہزارمیگاواٹ بجلی کی درآمد، مذاکرات 16مئی کومیں ہوںگے

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾تاجکستان اور کرغزستان سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی درآمد کیلئے اہم مذاکرات 16مئی سے دوبئی میں ہوں گے جو دو روز جاری رہیں گے،یہ بات وفاقی وزیر پانی وبجلی سید نوید قمر نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے پیر کو یہاں ملاقات میں بتائی،انہوں نے وزیراعظم کو پاک چین توانائی گروپ کے دوسرے اجلاس میں بجلی کی پیداوار اور تقسیم کے امور پر ہونیوالی بات چیت سے بھی آگاہ کیا،وفاقی وزیر نے بتایا کہ وہ کاسا 1000اجلاس میں شرکت کیلئے دوبئی جارہے ہیں،جہاں تاجکستان اور کرغزستان سے1000میگاواٹ بجلی کی درآمد پر بات چیت ہوگی،انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ توانائی کے بحران کی وجہ سے ملک کی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے،یہ بحران موجودہ حکومت کو ورثہ میں ملا ہے لیکن ہم آنے والی نسلوں کیلئے بجلی کی قلت ختم کرنے کا تہیہ کر چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت ایران سے بھی بجلی کے درآمد پر بات چیت کر رہی ہے تاکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کو روشن رکھا جاسکے،اس کے ساتھ ساتھ ملک میں بجلی کی پیداوار بڑھانے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے اور موجودہ حکومت ہزاروں میگاواٹ بجلی سسٹم میں لے آئی ہے،لیکن ماضی کی حکومتوں کی غفلت اور نااہلی کے باعث ابھی بھی طلب اور رسد میں بڑا فرق موجود ہے،جسے دور کرنے کیلئے کچھ وقت درکار ہوگا،یہ مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہا کہ بجلی کی قلت قومی مسئلہ ہے اس لئے ملک اور قوم کے سارے طبقوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،اجتماعی کوششوں سے ہی اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  گورنرپنجاب کی امیرجماعت اسلامی سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker