پاکستان

رحمن ملک کی سندھ اسمبلی کو بےنظیرقتل کی تحقیقات پربریفننگ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے محترمہ بےنظیر بھٹوسے کہا کہ اگرآپ انتخابات سے قبل پاکستان آئیں توسیکیورٹی کی ذمہ دارحکومت نہیں ہوگی۔ انہوں نےکہا کہ بےنظیر قتل میں مدرسہ حقانیہ کا پلیٹ فارم استعمال ہوا, شواہد اور ثبوت سامنے لانے میں وقت لگ سکتا ہے.انہوں نے کہا کہ بینظیر قتل کیس کے ہر ملزم کے خلاف شواہد مل گئے ۔منصوبہ سازوں تک پہنچنا ابھی باقی ہے۔بینظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے سندھ اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ بینظیر کے واپس آنے پر 18 اکتوبر کو جو کچھ ہوا وہ آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملزم نے ڈیڑھ سال بعد واردات میں استعمال ہونے والی سم ڈالی جس سے پیش رفت ہوئی۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد تمام تفصیلات بتائیں کہ وہ کس مدرسے میں ٹھہرے،کہاں سے اسلحہ حاصل کیا اور ملزم نے یہ بھی بتایا کہ مدرسے کا کون سا کمرہ استعمال ہوا۔ اگر میں پہلے مدرسے کا نام لے لیتا تو لوگ کہتے کہ ان کے پاس ثبوت نہیں۔اب معلوم ہوچکا ہے کہ مدرسہ حقانیہ کا کونسا کمرہ اور ٹرانسپورٹ استعمال کی گئی اس بارے میں تمام ثبوت موجود ہیں. انہوں نے کہا کہ کافی حد تک بینظیر بھٹو کا کیس حل ہوچکا ہے تاہم بعض معلومات حساس نوعیت کی ہیں جنہیں منظرعام پر نہیں لایا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے خلاف ن لیگ اور مشرف نے انتقامی کارروائیاں کیں۔ دھمکیوں کے باوجود بے نظیر بھٹو وطن واپس آئیں۔ انہیں وعدے کے مطابق سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ مشرف اور طالبان بینظیر کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے تھے۔انہوں‌نے کہا کہ قاری حسنین نے درجنوں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دی ,حملہ آور بھیس بدل کر بینظیر بھٹو کے جلسے میں شریک ہوئے. ایک خاص گروپ محترمہ کو خطرہ سمجھتا تھا. رمزی یوسف جو خالد شیخ محمد کو بھانچا ہے نے بھی محترمہ کو قتل کرنے کی کوشش کی .انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کا منصوبہ بیت اللہ محسود اور القاعدہ رہنما المصری نے بنایا.انہوں‌نے کہا کہ مشرف کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لایا جائےگا.ان کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں گے.سندھ اسمبلی میں حملہ آوروں‌کی ویڈیو بھی دکھائی گئی.

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کو امام خمینی جیسے لیڈر کی ضرورت، طلال بگٹی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker