تازہ ترینعلاقائی

بیساکھی میلےمیں شرکت کے بعد، سکھ یاتری واپس بھارت روانہ

لاہور﴿نامہ نگار﴾بیساکھی فیسٹیول کی تقریبات میں شرکت کے لئے 10روز دورے پر آئے پاکستان آنے والے بھارتی سکھ یاتری گزشتہ روز 3 خصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھارت واپس روانہ ہو گئے، واہگہ ریلوے اسٹیشن پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری سید زاہد حسین بخاری ڈپٹی سیکرٹری سید فراز حسین، ڈپٹی سیکرٹری اظہر نذیر سلہری پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ نے مہمانوں کو الوداع کیا، واہگہ ریلوے اسٹیشن پر یاتریوں کے لئے امیگریشن کسٹم اور لنگر پانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا، واہگہ ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ممبر اور بھارتی وفد کے پارٹی لیڈر سردار امریک سنگھ نے کہا کہ پاکستانی سرکاری پاکستانی پربندھک کمیٹی اورمتروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران نے جس طرح اس پورے بیساکھی میلے میں ہماری خاطر تواضع کی ہے وہ قابل دید ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، واہگہ بارڈر سے ہمارے استقبال سے لے کر ہماری روانگی تک جس طرح یاتریوں کا خیال رکھا گیا، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ جس طرح گوردوارہ میں ترقیاتی کام کیے گئے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں سکھ کمیونٹی کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال میں پاکستانی سرکاری بورڈ اور پربندھک کمیٹی بہت سنجیدہ ہے، جس طرح نئے رہائشی بلاک نئے لنگر خانے اور جوڑے گھر بنائے گئے ہیں وہ بھی قابل ستائش ہیں، ایک سوال کے جواب میں پارٹی لیڈر نے بتایا کہ بھارت میں بسنے والے سکھ پاکستان میں موجود گوردواروں کی یاترا کرنا چاہتے ہیں ہماری پاکستانی بھارتی سرکار سے درخواست ہے کہ وہ سکھوں کو زیادہ سے زیادہ ویزے فراہم کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ یاتری پاکستان آ سکیں

یہ بھی پڑھیں  کھاریاں:گیارہ سالہ لڑکی نہر اپر جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker