تازہ ترینفن فنکار

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر چل بسیں

بمبئی(نمائندہ شوبز)برصغیر میں گائیکی کے شعبے میں آسمان کو چھونے والی لتا منگیشکر کروڑوں مداحوں کی آنکھیں پرنم کر گئیں، لتا منگیشکر کو نمونیا اور کورونا کے باعث ہسپتال لایا گیا تھا، انہوں نے کم بیش 80 برس ہندی سینما پر راج کیا۔لتا منگیشکر نے قریب 80 برس تک فلمی دنیا پر راج کیا، لتا کی آواز سن کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے پہلے شخص موسیقار غلام حیدر تھے۔ لتا منگیشکر پچاس ہزار سے زائد گانے گا چکی ہیں وہ 1974ء سے 1991ء تک گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ ہولڈر کے طور پر شامل رہیں۔ گینز بک کے مطابق وہ دنیا میں سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے والی گلوکارہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button