تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تھانہ سٹی بھائی پھیرومیں ڈاکوںاورچوروں نے عوام کی نیندیں حرام کر دیں

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں ڈاکوں اور چوریوں نے عوام کی نیندیں حرام کر دیں۔شہ زور ڈبہ کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو رسیوں سے جکڑ کر چار ڈاکو لاکھوں کا ڈبہ لیکر فرار۔چوری کی دو واداتوں میں سٹی تھانہ بھائی پھیرو سے چند گز کی دوری پر دن دیہاڑے موبائل شاپ سے مالیت چالیس ہزار روپے کے موبائل چور لے اُڑے جبکہ تیسری واردات میں چور رات کی تاریکی میں مالیت دس ہزار روپے کے ٹی وی ودیگر الیکٹرونکس کا سامان لے اُڑے۔سٹی تھانہ پولیس نے دونوں مقدمات درج کرنے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق۔ ڈرائیور محمد اصغر اور کنڈکٹر اختر علی اپنے شہ زور ڈاسلہ نمبری KN3745پر نواحی ہیچری سے چوزے لوڈ کر کے فیصل آباد لیجارہے تھے کہ تھانہ سٹی کی حدود میں راستے پر کھڑے چار مسلح نامعلوم اکوئوں نے انہیں گن پوائینٹ پر روکا اور ڈرائیوراور ہیلپر کو رسیوں سے جکڑ کر ویران کھیتوں میں پھینک کر نو لاکھ روپے مالیت کا ڈالا ،دو موبائل،تیس ہزار کے چوزے،اور ہزاروں روپے نقدی لیکر فرار ہو گئے ۔دوسری واردات میں سٹی تھانہ بھائی پھیرو کے قریب کوٹرادھا کشن روڈ پر واقع مکہ موبائل شاپ سے چالیس ہزار روپے مالیت کے موبائل اُس وقت لے اڑے جب شاپ کا مالک ظہر کی نماز ادا کرنے مسجد میں گیا ہوا تھا جبکہ دوسری واردات گزشتہ رات مین بازار اشرف الیکٹرونکس شاپ کے اوپر واقع گودام میں ہوئی جس کا دروازہ توڑ کر چور ٹی وی ،ڈی وی ڈی مالیتی10ہزار روپے چوری کرکے فرار ہو گئے سٹی تھانہ بھائی پھیرو نے موقع ملاحظہ کرنے کے باوجود دونوں واردات کی تاحال ایف آئی آر درج نہیں کیں

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: کرپٹ لوگوں نے عدلیہ کو بدنام کرنے کے لئے گٹھ جوڑ کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker