تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ملٹی نیشنل موبائل فون کمپنی کے ملازمین پردومسلح ڈاکوؤں کا تشدد

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) ملٹی نیشنل موبائل فون کمپنی کے ملازمین پر دومسلح ڈاکوؤں نے تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے کا سامان چھین لیا ۔ مذاحمت پر دو افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سرائے چھینبہ کے قریب ملٹی نیشنل کمپنی کے موبائل ٹاور پر تین ملازمین سو رہے تھے کہ اسی اثنا پانچ مسلح ڈاکو کامران ، رضوان اور تین نا معلوم آ دھمکے اور آ تے ہی ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا کر چار عدد لیپ ٹاپ ، دس موبائل ، دس ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان کل مالیتی تین لاکھ پچپن ہزاررو پے چھین لیا اور مذاحمت پر فائرنگ کر کے مطیع اللہ اور طاہر کوگولیوں سے چھلنی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کی شریف میڈیکل سٹی آمد، آغاخان ہسپتال کےڈاکٹرز نے معائنہ کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker