تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:جرائم میں پہلانمبررکھنے والےتھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾  ضلع قصور کے جرائم میں اول پوزیشن رکھنے والے بھائی پھیرو کے دو تھانوں کے ایس ایچ او ز تبدیل ۔مذکورہ تھانیداروں نے حال ہی میں منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ایک خصوصی مہم کے دوران کامیاب آپریشن کیا تھا ۔تبدیل ہونے والے دونوں تھانیداروں کو شہریوں کا خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بھائی پھیرو اور گرونواح کے مختلف مقامات پر انسانیت کے قاتلوں نے منشیات کا زہر فروخت کر نے کے لیے اپنے اڈے قائم کر رکھے تھے ،جس پر آر پی او شیخوپورہ ذوالفقار چیمہ کی خصوصی ہدایات پر بھائی پھیرو میں تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سردار امجد ڈوگر اور تھانہ صدر کے ایس ایچ او عمران سعید نے مذکورہ مہم میں اپنے ڈی ایس پی محمد اکرام خان کی نگرانی میں سماج دشمن درجنوں اڈوں پر مختلف اوقات میں بھرپور چھاپے مارے اور اس دوران ان عناصر کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات،ناجائز اسلحہ ودیگر دندناتے پھرتے اشتہاری مجرموں اور غنڈہ عناصر کو پکڑ کر حوالات کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا۔لیکن پولیس کی اس مہم کا اقدام جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کر نے والی کسی با اثرشخصیت کو ناگوار گزرا جس کے باعث دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کھڈے لائن لگا دیا گیا۔جبکہ مزکورہ تھانوں سٹی میں چوہدری محمد اشرف اور تھانہ صدر میں حاجی محمد اشرف کو بطور ایچ اوز تعینات کیاگیا ہے۔اہالیان شہر خصوصن انجمن تاجران کے عہدیداران شیخ محمد منشا،ملک عبدالحفیظ،ڈاکٹردائود پرویزمغل نے پولیس کی اس مہم پر سابقہ ایس ایچ اوز کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نئے آنے والے ایس ایچ اوز صاحبان بھی اپنے افسران بالا کی جاری کردہ مہم اور سابقہ ایس ایچ اوز کی مہم کو جاری و ساری رکھیں گے ۔مگر مزکورہ پولیس افسران اس مہم کو جاری رکھیں گے یا پھر با اثرشخصیت کا زور چلتا ہے؟آنیوالا وقت ہی بتائے گا ؟

یہ بھی پڑھیں  ہارون آباد:پریمی جوڑے کی زندگی کو خطرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker