بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ جماعت اسلامی ضلع قصور کے دیرینہ کارکن قصائے الہی سے وفات پا گئے ۔نماز جنازہ میں سیاسی ، مذہبی ، سماجی اور تجارتی رہنمائوں سمیت کثیر افرا د کی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو جماعت اسلامی کے دیرینہ سر گرم کارکن اور مزدور رہنما ملک چراغ دین قضائے الہی سے وفات پا گئے ۔ انکی نماز جنازہ مقامی جناز گاہ میں ادا کی گئی ۔ جس میں سیاسی ، مذہبی ، سماجی اور تجارتی رہنمائوں سمیت کثیر افراد نے شرکت کی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک چراغ دین جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر ڈاکٹر عبد الخالق کے مخلص ساتھی تھے اور انہوں نے اس علاقے کے وڈیروں کے خلاف بڑی جرت مندانہ جدو جہد کی تھی ۔ انکی نماز جنازہ میں مقا می امیر جماعت اسلامی بھائی پھیرو ڈاکٹر دائود پرویز مغل ،امیر جماعت اسلامی حلقہ 184محمد صدیق سمیت جماعت اسلامی کے کئی کارکنوں نے شرکت کی ۔ انکی وفات پرحلقہ این اے142کے گروپ لیڈر حاجی محمد رمضان اور حلقہ این اے 184کے گروپ لیڈر سردار نور احمد ڈوگر نے گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
You must be logged in to post a comment.