تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو میں دونمبربوتل بنانے والی فیکٹریوں کی بھرمار

 بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ بھائی پھیرو میں جعلی سوڈا بنانے والی فیکٹریوں کی بھر مار۔مضر صحت سوڈا سے سینکڑوں لوگ ہیپا ٹائٹس،ہیضہ،اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلاہوکر زندہ لاشیں بن گئے۔کنگلے راتوں رات کروڑ پتی بن گئے۔محکمہ صحت اور فوڈ کے ملازمین نے بھاری رشوتیں اور منتھلیاں لیکر آنکھیں بند کر لیں۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو منشیات فروشی میں پاکستان بھر میں نمبر ایک تو تھا ہی مگر اب جعلی سوڈا بنانے میں بھی سر فہرست ہے۔جگہ جگہ جعلی کوکا کولا،پیپسی کولا،سیون اپ،سپرائٹ کولا وغیرہ بنانے کی فیکٹریاں سر عام مضر صحت سوڈا بنانے میں مصروف ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ایک ایک پائی کو ترسنے والے جعلی سوڈا بنا بنا کر راتوں رات لکھ پتی اور کروڑ پتی بن گئے ۔جبکہ اس مضر صحت سوڈا کو پینے والے طرح طرح کی پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوکر زندہ لاشیں بن گئے۔علاقے میں جعلی سوڈا پینے سے ہیپاٹائٹس،پیچش،ہیضہ،جیسی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں مگر محکمہ صحت،اور محکمہ فوڈ،اور سیمپل بھرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے لوگوں کے مرنے کا تماشہ دیکھ رہے ہیں ۔بنگہ بلوچاں،لمبے جاگیر،جلیکے،بگھیانہ،جمبر اور بھائی پھیرو کے گلی محلے جعلی فیکٹریوں سے بھرپور ہیں مگر انتظامیہ منتھلیاں لیکر خاموش تماشائی بنی لوگوں کی صحت سے کھیلنے والے معاشرے کے ناسوروں سے چشم پوشی کر کے اپنی تجوریاں بھر رہی ہے۔بغیر ٹیکس دینے والی فیکٹریوں کی وجہ سے ملٹی نیشنل کمپنیوں اور محکمہ ایکسائز کو بھی روزانہ کروڑوں کا نقصان پہنچ رہا ہے مگر یہ ادارے بھی نہ جانے کیوں خاموش ہیں؟ عوامی سماجی رہنمائوںدائود پرویز،احمد جمال،معروف سیاسی و سماجی رہنمانزیراحمد دھماکہ سرگودھوی اور دیگر نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کی بھائی پھیرومیں جعلی سوڈا بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیکر عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کی طرح ،،جعلی سوڈا مافیا،،کے خلاف بھی کاراوائی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  جونیئرایشیاکپ،پاکستان چین کو ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker