علاقائی

بھائی پھیرو: تین مسلح ڈاکو ﺅ ںنے دن دیہاڑے بھائی پھےرو کے دوکاندارسے لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) تین مسلح ڈاکو ﺅ ںنے دن دیہاڑے بھائی پھےرو کے دوکاندارسے لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی۔دوکاندار نے جرا ت کرکے ایک ڈاکو پکٹرلیا تو ساتھی ڈاکوﺅں کی اندھادھند فائرنگ سے دوکاندار شدید زخمی اور ایک ڈاکو ہلاک۔شہر میں خوف وہراس۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھےرو ملتان روڈ پر واقع شیخ طیب جنرل اینڈ کریانہ سپر سٹور پر دن دیہاڑے تین مسلح ڈاکوگھس آئے اور آتے ہی گن پوائینٹ پر سیف سے لاکھوں روپے نقدی،اور موبائیل لوٹ لیے ۔دوکاندار شیخ طاہر نے جراءت کا مظا ہرہ کر تے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا۔جس پر اسکے ساتھی ڈاکوﺅں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے تاجر طاہر شدید زخمی ہوگیا اور ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا۔دونوں ڈاکو لوٹی ہوئی رقم لیکرہوائی فائرنگ کر تے موقع سے فرار ہوگئے ۔نازک حالت میں زخمی تاجر طاہر کو لاہور ہسپتال داخل کرادیا گیا۔واقع کا سنتے ہی سینکڑوں لوگ سٹور کے باہر جمع ہوگئے ۔ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ بخاری اور ڈی ایس پی قصور محمد اکرام موقع پر پہنچ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:کینٹ بورڈ الیکشن میں پیپلز پارٹی اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی ، سید دستار شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker