بھائی پھیرو:قانون کا محافظ ایلیٹ فورس کا ’’ نکا تھانیدار ‘‘ منشیات فروش نکلا
بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ قانون کا محافظ ایلیٹ فورس کا ’’ نکا تھانیدار ‘‘ منشیات فروش نکلا ۔ تھانہ صدر پتوکی پولیس کے ،،وڈے تھانیدار،، نے مخبری پر کامیاب چھاپہ مار کر قانون کے محافظ منشیات فروش نکے تھانیدارسے سوا کلو چرس برآمد کر لی جبکہ اُس کا بھائی موقع سے فرار ہو گیا ۔ مقدمہ درج کر کے اے ایس آئی کو حوالات میں بند کر دیا ۔با اثر افرادنے منشیات فروش کو چھڑانے کیلے تھانہ میں ڈیرے ڈال لیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پتوکی محمد اکرام خاں کو اطلاع ملی کہ نواحی گائوںاعوان چک 39 میں ایک پولیس ملازم اے ایس آئی شہباز حیدر کافی عرصہ سے سر عام منشات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے اور پولیس ملازم ہونے کی وجہ سے کوئی اس پر ہاتھ نہیں ڈالتا۔ جس پر انہوں نے ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی انسپکٹر حاجی محمد اکرم کو حکم دیا کہ وہ اس منشیات فروش کے خلاف فوری آپریشن کریں۔ ایس ایچ او نے سب انسپکٹر محمد سرور اورہمراہی ملازمین کو چھاپہ مارنے کا خصوصی ٹاسک سونپاجسنے نواحی گائوں اعوان چک 39میںکامیاب چھاپہ مارا تو پولیس کا اے ایس آئی شہباز حیدر اور اسکا بھائی اختر عرف کالی دن دیہاڑے منشیات فروشی کر رہے تھے ۔پولیس کو دیکھ کر اختر عرف کالی موقع سے فرار ہو گیا جبکہ اے ایس آئی شبہاز حیدر کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور تلاشی لینے پر اُس کے قبضے سے ایک کلوساڑھے گیارہ گرام چرس برآمد کر لی ۔ مقدمہ درج کر کے اے ایس آئی شہباز حیدر کو تھانہ صدر پتوکی کی حوالات میں بند کر دیا گیا ۔ مذکورہ اے ایس آئی لاہور میں ایلیٹ فورس کا حاضر سروس ملازم بتایا جاتا ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے قانون کے محافظ کے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے پر اُسے معطل کرنے اور کامیاب چھاپہ مارنے پر صدر پولیس کے سب انسپکٹر کو ترقی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ دوسری طرف بااثر افراد منشیات فروش کو چھڑانے کیلیے مقامی پولیس پر پریشر ڈالنے کیلیے تھانہ میں پہنچ گئے
You must be logged in to post a comment.