علاقائی

تھانہ بھائی پھیرو کے علاقے میں چونیاں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان پولیس کا مقابلہ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ تھانہ بھائی پھیرو کے علاقے میں چونیاں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان پولیس کا مقابلہ ۔ فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ ۔ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی ڈاکو ہلاک ایک گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں پولیس کے سب انسپکٹر محمد اشرف دیگر پولیس ملازمین کے ساتھ سرکاری گاڑی پر موڑ کھنڈاریڈ کرنے کے لئے جا رہے تھے کہ اُولکھ موڑ پر دو مسلح ڈاکوئوں نے گاڑی کو روکا ، تو چونیاں پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ شروع کر دی، ڈاکوئوں نے بھی جوابی فائرنگ شروع کر دی جس سے علاقہ میدان جنگ کا نقشہ پیش کرنے لگا ۔ارد گرد کے لوگ فائرنگ کی آواز سن کر گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس میں مبتلا ہو کر ایک دوسرے سے اس فائرنگ کے بارے میں چہ مگوئیاں کرنے لگے ۔فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو ئوں کی اپنی ہی فائرنگ سے انکا ایک ساتھی ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ ایک ڈاکو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ اطلاع ملنے پر بھائی پھیرو پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکو کی لاش اور پکڑے جانے والے ڈاکو کو اپنے قبضہ میںلیکر مزید تفتیش شروع کر دی ۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ مرنے والے ڈاکو لیاقت کمہار سکنہ کھوٹا پنڈ لاہور کا رہائشی ہے اور پکڑنے جانے والے ڈاکو کا نام غلام رسول عرف ٹنڈی ولد محمد یوسف قوم تیلی سکنہ مفت پورہ مشمولہ بلوکی ہے ۔ تھانہ صدر چونیاں سب انسپکٹر محمد اشرف کی درخواست پر مقدمہ نمبر 141/2012درج کر کے تھانہ صدر بھائی پھیرو نے تفتیش شروع کر دی پولیس ذرائع کے مطابق مزید انکشافات کی توقع ہے۔ مرنے والے ڈاکو کی لاش لینے کے لئے تاحال اُسکا کوئی وارث تھانہ نہیں آ یا ہے ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چار روز قبل تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں بھی ایک ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں  پشین:عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام فخرافغان باچا خان کی24ویں،رہبرتحریک عبدالولی خان کی چھٹی مشترکہ برسی کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker