علاقائی

بھائی پھیرو:چھ ملزمان گن پوائنٹ پرمحنت کش کی بیوی کواغوا کرکے لے گئے

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ چھ ملزمان گن پوائنٹ پر محنت کش کی بیوی کو اغوا کر کے لے گئے ۔ ہزاروں روپے نقدی اور زیور بھی ساتھ لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی بستی جھلار پٹھانانوالی میں رہائش پذیر طالب حسین اپنے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ پیچھے سے ایک نا معلوم عورت اس کی بیوی کو بہلا پھسلا کر باہر لے گئے اور ساتھ ہی 80 ہزار روپے اور زیور چرا کر لے گئے ۔ تھوڑی دور چھ کس ملزمان وریام اللہ وغیرہ کھڑے تھے جنہوں نے اسے زبر دستی گن پوائنٹ پر سفید کار میں ڈالا اور اغوا کر کے فرا ر ہو گئے ۔ تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مقدمہ درج ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker