علاقائی

بھائی پھیرو:مخبری کرنے کے شبہ میں نوجوان اغوا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾  بدنام زمانہ منشیات فروشوں نے مخبری کرنے کے شبہ میں ایک نوجوان کو دن دیہاڑے تشدد کا نشانہ بنا کر اغوا کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے محلہ میانکے موڑ میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے دس مسلح ملزمان وسیم وغیرہ نے دن دیہاڑے ایک نوجوان منور عرف پپو پر حملہ کر دیا اور اُسے سر بازار تشدد کا نشانہ بنا کر گن پوائنٹ پر اغوا کر کے نا معلوم مقام کی طرف لے گئے ۔ ملزمان کو شبہ تھا کہ منور نے مخبری کر کے چند روز قبل ملزمان کے ایک ساتھی سے منشیات برآمد کروا کے پولیس کو پکڑوا دیا تھا ۔ تھانہ سٹی بھائی پھیرو پولیس نے مقدمہ درج کر کے وسیم کو گرفتار کر لیا جبکہ اُس کے نو ساتھی تا حال مفرور ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: مختلف واقعات میں دو ہلاک ایک زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker