علاقائی

بھائی پھیرو: ڈی آئی جی کےحکم پر پنجاب کی منشیات فروشوں کی ،،سہراب گوٹھ ،،بھائی پھیرو میں گرینڈ آپریشن۔

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾  ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج کے حکم پر پنجاب کی منشیات فروشوں کی ،،سہراب گوٹھ ،،بھائی پھیرو میں گرینڈ آپریشن۔بھائی پھیرو پولیس نے با اثر افراد کی زیر سرپرستی ،،گن پوائینٹ پر ،،انوکھے انداز میں منشیات بیچنے والے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے ڈیروں پر چھاپے مار کر بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ سمیت کئی منشیات فروشوں کو حوالات میں بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی منشیات فروشوں کی سہراب گوٹھ بھائی پھیرو میں با اثر افراد کی زیر سرپرستی منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ عروج پر پہنچ چکا تھا اورسینکڑوں نوجوان نشہ پی پی کر زندگی کی بازی ہار رہے تھے ۔بڑھتی ہوئی عوامی شکایات پر ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج چوہدری ذوالفقار چیمہ نے ڈی پی او قصور سید خرم علیشاہ کوٹاسک دیا کہ اس علاقے کو منشیات فروشوں سے پاک کیا جائے۔چنانچہ ڈی پی کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ بھائی پھیروسٹی سردار محمد امجد ڈوگر،ایس ایچ اوتھانہ صدر عمران سعید نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکر صادق جوئیہ ہوٹل پر منشیات بیچنے والے وقار کے قبضہ سے 260گرام چرس،رائفل222بور،یاسر جاوید جوئیہ کے قبضہ سے 250گرام چرس اور رائفل8mm،پل پرناواں سے صبح صادق جوئیہ کے قبضہ سے 170گرام چرس اور بندوق پمپ ایکشن،محلہ نزیر شاہ کے رانا سلیم کے قبضہ سے 250گرام چرس،برآمد کر کے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔تھانہ صدر پولیس نے چھاپے مار کر دربار بابا شاہ جمال کے متولی شیر علی کے قبضہ سے 1010گرام چرس اور بندوق ،لمبے جاگیر گائوں کے بدنام زمانہ منشیات فروش رانااشتیاق کے قبضہ سے 1100گرام چرس ،لمبے جاگیرپل سے صابرعلی کے قبضہ سے دس لٹر شراب،طارق کے قبضہ سے بارہ لٹر شراب ،گوہڑ گلاب سنگھ کے شہباز کے قبضہ سے گیارہ لٹر شراب،بر آمد کرکے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے چھاپوں سے ڈر کر بھائی پھیرو میں گن پوائینٹ پر منشیات بیچنے والے گروہ المعروف ،،کیچو میچو،،کے کئی ملزمان اپنے گھروں کو کھلا چھوڑ کر خواتین اور بچوں کے ہمراہ فرار ہوگئے۔اعلی پولیس حکام نے کئی بدنام زمانہ منشیات بیچنے والے گھروں کے ارد گرد پولیس کی نفری تعینات کر دی ہے ۔آپریش کی نگرانی براہ راست ڈی پی او قصور سید خرم بخاری کر رہے ہیں ۔ایس ایچ او سٹی سردار محمد امجد نے صحافیوں کو بتایا کہ میں انشائ اللہ علاقے کو منشیات فروشوں سے پاک کر کے دم لونگا۔عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کے کامیاب آپریشن پر پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے مزیدجاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے اس طرح نئی نسل تباہ ہونے سے بچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ میں غیرت کے نام پر ایک قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker