علاقائی

بھائی پھیرو:پاکستان ادبی فورم کے زیر اہتمام شاندار ’’یوم پاکستان محفلِ مشاعرہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) پاکستان ادبی فورم کے زیر اہتمام بھائی پھیرو کی ٹینکی گراؤنڈ میں یوم پاکستان محفل مشاعرہ ہوا۔ جس کی صدارت پنجاب کے نامور شاعر تجمل کلیم نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی صدارتی ایوارڈ یافتہ کثیرالزباں شاعر شاکر شجاع آبادی ۔ مشاعرے کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت قاری غلام حسین شجاع آبادی نے حاصل کی۔ جس کے بعد صادق نور نے ہدیہئ نعت بحضور سرور کائنات ö پیش کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض بھائی پھیرو کے نامور ابھرتے ہوئے شاعر یٰسین یاس نے ادا کئے۔ پاکستان ادبی فورم کے سیکرٹری جنرل اے۔ مقصود صابری نے فورم کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ادبی فورم ادیبوں، شاعروں، دانشوروں کی وہ تنظیم ہے جس نے ادب سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کے مسائل کے حل کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ مشاعرے میں جن شعرائ نے شرکت کی ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں۔ لاہور سے حنیف ساقی، اعظم توقیر، مقصود عامر، صائمہ الماس،نجمہ شاہین، عدل منہاس، فراست بخاری، ارشاد سندھو کنگن پور، نوید یاد رائیونڈ،راشد بلال جڑانوالہ، ریاست علی راحت پنڈی بھٹیاں، میاں حامد رسول رینالہ، ڈاکٹر مظہر محسن، راشد امام، نذیر زاہد، اکرم ریحان، شہزاد سحر، عمران سحر، اسلم ملنگ، وکیل انجم، الطاف ضامن، بخت فقیر، انجم رانا، صدیق فانی، وحید عباس، مقصود احمد مقصود، حمید نظامی، صادق نور اور اشتیاق حسین اثر۔ شعرا نے کئی گھنٹے تک اپنا اپنا کلام سنا کر سامعین سے داد وصول کی۔شاکر شجاع آبادی نے اپنے ترجمان کے ذریعے اردو،سرائیکی،کرنالی،میواتی ،پنجابی زبانوں میں انقلابی اور عشقیہ غزلیں،نظمیں اور دوھڑے سنا کر عوام کے دل موہ لیے ۔پروگرام کے آخر میں پاکستان ادبی فورم کی طرف سے شاعر پاکستان کا ایوارڈ جناب شاکر شجاع آبادی کو پیش کیا گیا۔ جبکہ شاعر پنجاب کا ایوارڈ تجمل کلیم کے حصے میں آیا۔ علاوہ ازیں 30 شعرائے کرام کو شاکر شجاع آبادی ایوارڈ اور 10 مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے لوگوں کو اعتراف خدمات ایوارڈ دئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:محرم کے مقدس مہینے میں لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پرفاتحہ کے لیے آنے لگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker