علاقائی

بھائی پھیرو: پریس کلب پھولنگر کے صدر کے چچا انتقال کرگئے۔

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾صدر پریس کلب پھولنگر کے چچا ، اور شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلرمیاں محمد حنیف حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ میں علاقہ کے معروف سیاسی ، سماجی اور تاجر رہنمائوں سمیت عوام کی بھاری تعداد کی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب پھولنگر زاہد منہاس کے چچا ، اور شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلرمیاں محمد حنیف حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے ۔انکی نماز جنازہ بھائی پھیرو کے انکے آبائی قبرستان کی مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی ۔ جس میں علاقہ بھر کی معروف سماجی ، سیاسی، صحافتی اور تاجر رہنمائوں سمیت عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔ مرحوم کو انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی وفات پر پریس کلب بھائی پھیرو ، پریس کلب پھولنگر ، مرکزی ڈسٹرکٹ یونین آف جنرنلٹس کے عہدیداران اور صحافیوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ضلعی ٹریفک پولیس نے کی گزشتہ سو دنوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 55543 چالان کیے۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker