علاقائی

بھائی پھیرو: ڈی پی اوقصورکا تھانہ بھائی پھیروکا دورہ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ بھائی پھیرو میں منشیات فروشی کے خلاف ہونے والے آ پریشن کی نگرانی کے لئے ڈی پی اوقصور اچانک تھانہ صدر بھائی پھیرو پہنچ گئے ۔ عوامی و سماجی حلقوں کا آپریشن کو خراج ِ تحسین اور آپریشن جاری رکھنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید خرم علی شاہ بخاری اچانک تھانہ صدر بھائی پھیرو پہنچ گئے اور بھائی پھیرو میں منشیات فروشوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کا جائزہ لیا ، اس موقع پر انجمن تاجراں بھائی پھیرو کے عہد یداران کے ایک وفد جس میں شیخ محمد منشائ ، ملک عبد الحفیظ ،سید متقی، میاں محمد اکرم وغیرہ شامل تھے ، ڈی پی اوقصور کو ملا اور منشیات فروشوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کوخراج تحسین پیش کیا اور اسے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:فرنٹ ڈیسک کے قیام نے رشوت خور پولیس اہلکاروں کے گھروں میں فاقے کروادیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker