علاقائی

بھائی پھیرو:سپیکر پنجاب اسمبلی، سابق ضلع ناظم قصور،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی قصور سابق کونسلر کی وفات پر اظہار افسوس

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾سپیکر پنجاب اسمبلی ، سابق ضلع ناظم قصور ،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع قصور سمیت درجنوں سیاسی سماجی ، تجارتی اور صحافتی رہنمائوں اور عوام کا سابق کونسلر کی وفات پر اظہار افسوس اور اجتماعی دعا میں شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حرکت قلب سے بند ہو کر وفات پا جانے والے سابق کونسلر اور پریس کلب پھولنگر کے صدر زاہد منہاس کے چچا محمد حنیف کی اجتماعی دعا مسجد ٹینکی والی بھائی پھیرو میں ادا کی گئی جس میں مرحوم کی مغفرت کی دعا میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں ، سابق ضلع ناظم قصوررانا محمد حیات خاں ،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع قصور عثمان غنی ،کسان بورڈ پاکستان کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد رمضان ، جمعیت العمائے پاکستان کے ضلعی صدر سید ذاکر حسین شاہ ، مرکزی انجمن تاجراں بھائی پھیرو کے شیخ محمد منشائسمیت درجنوں سیاسی سماجی ، تجارتی اور صحافتی رہنمائوں اور عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا مغفرت کی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:حیدرٹاؤن میں پولیس مقابلہ،ایک اشتہاری ڈاکو ہلاک ایک مرد اور عورت گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker