تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: اشتہاری’’ نعیم عرف نعیمی وہیکل ڈکیٹ گینگ ‘‘ گرفتار

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ تھانہ صدر بھائی پھیرو پولیس نے سڑکوں پر ڈکیتیاں کر کے موٹر سائیکلیں اور نقدی چھیننے والا درجنوں مقدمات میں ملوث بین اضلاعی اشتہاری  ’’ نعیم عرف نعیمی وہیکل ڈکیٹ گینگ ‘‘ گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی موٹر سائیکلیں ، نقدی ، موبائل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی روز سے تحصیل پتوکی میں سڑکوں سے موٹر سائیکلیں ، نقدی اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا تھا ۔ جس پر ڈی پی او قصور سید خرم علی شاہ بخاری نے ڈی ایس پی پتوکی محمد اکرام کو خصوصی ٹاسک دیا کہ وہ اس گینگ کو گرفتار کر کے عوام کو تحفظ فراہم کریں ۔ چناچہ ڈی ایس پی نے ایس ایچ او تھانہ صدر بھائی پھیرو انسپکٹر عمران سعید کی سر براہی میں ایک ریڈنگ پارٹی بنا کر ڈاکوئوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ۔ ایس ایچ اونے دن رات محنت کر کے بین اضلاعی ‘’’ نعیم عرف نعیمی وہیکل ڈکیٹ گینگ ‘‘ کے چھ رکنی ڈاکوئوں محمد نعیم ، محمد افضال ، محمد ارشد ، محمد احمد ، اللہ دتہ اور محمد آصف کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی آٹھ عدد موٹر سائیکلیں ، ہزاروں روپے نقدی ، موبائل ، چھ عدد پسٹل ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر کے جیل میں بھیج دیا۔ ڈی ایس پی پتوکی نے تھانہ صدر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ گینگ درجنوں مقدمات میں اشتہاری تھا اور دن دیہاڑے سڑکوں پر جاتے موٹر سائیکل سواروں سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں ، نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو جاتا تھا ۔ ڈی ایس پی پتو کی نے تھانہ صدر کے ایس ایچ او کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس گینگ نے مزید کئی ڈکیتیوں اور سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ ان شااللہ جلد ہی اس گینگ سے مزید مسروقہ ساما ن برآ مد ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  میاں صاحب کے علاقے کے انٹر نیٹ کیفے فحاشی کے اڈے بن گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker