تازہ ترینعلاقائی

پی پی کےرہنماؤں کابنظیرانکم سپورٹ پروگرام کےافسران کے رویےکے خلاف احتجاج

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ پیپلز پارٹی بھائی پھیرو کے رہنمائوں کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران کی غنڈہ گردی اور رشوت خوری کے خلاف شدید احتجاج ۔ بد نظمی اور بھگڈر میں ہلاک ہونے والی خواتین کا مقدمہ افسران کے خلاف درج کرنے کا مطالبہ ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی تحصیل پتوکی کے سینئر نائب صدر رانا پھول محمد خاں ، رابطہ سیکرٹری محمد صابر اور رانا محمد سجاد آف جمبر کلاں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے گذشتہ روز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل پتوکی کے دفتر میں دو خواتین کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انکا قتل کا مقدمہ دفتر کے افسران کے خلاف درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے الزام لگا یا کہ مذکورہ دفتر میں یہاں کے پیپلز پارٹی کے مقامی ایم پی اے نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اور دفتر پر اپنے منظور نظر افراد کا قبضہ کروا رکھا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو یکساں نظر انداز کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ دفتر میں آئے روز بھگڈر مچ جانے کئی عورتیں اور بچے زخمی ہو چکے ہیں ،مگر اس دفتر میں حقیقی معنوں میں غریب عورتوں کو کارڈ دینے کی بجائے مذکورہ ایم پی اے کے ایما پر غیر مستحق افراد کو نوازا جا رہا ہے ، پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل پتوکی کے بد عنوان عملہ کے خلاف خواتین کی موت کا قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اور پیپلز پارٹی کے مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو نظر انداز کرنے والے مفاد پرست مقامی ایم پی اے کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  شعبہ کشمیرسٹڈی عدم توجہی کاشکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker