تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو پریس کلب کا آئندہ سال 2012 کے انتخابات مکمل

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ بھائی پھیرو پریس کلب کا آئندہ سال 2012 کے انتخابات مکمل۔متفقہ رائے سے درج ذیل عہدیداران منتخب۔ صحافیوں اور مظلوم عوام کے مسائیل حل کرانے کیلیے دن رات کوشاں رہیں گے۔نومنتخب ارکان کا عزم۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے سینئر ترین اور کہنہ مشق صحافیوں کا سالانہ انتخابی اجلاس ملک شفیق کی ایجنسی کے لان میں زیر صدارت سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان منعقد ہوا۔اجلاس میں متفقہ رائے سے آئندہ سال 2012 کیلیے درج ذیل عہدیدمنتخب ہوئے۔  حاجی محمد رمضان ﴿سرپرست اعلی﴾ ، ملک عبدالحفیظ شاہد ﴿ صدر﴾،  ڈاکٹر لیاقت علی﴿  چئیر مین﴾، وارث جوئیہ ﴿وائس چئیر مین﴾ ،گلزار احمد ملک ﴿سینئرنائب صدر ﴾، سید آصف جمیل نقوی ﴿نائب صدر ﴾، ملک شہزاد علی بابر ﴿نائب صدر ﴾، شیخ خالد رفیق ﴿جنرل سیکرٹری ﴾ ، نعیم ناصر ﴿جوائنٹ سیکرٹری﴾، محمداسماعیل ﴿خزانچی ﴾،حاجی عامرحسین ﴿رابطہ سیکرٹری﴾،نعیم سلطان ﴿الیکٹرانک میڈیا کوآرڈینیٹر ﴾،یاسین یاس ﴿سیکرٹری نشرواشاعت﴾، شیخ طارق رفیق ﴿اسسٹنٹ الیکٹرانک میڈیا کوآرڈینیٹر ﴾، اور ممبران میں مقصود احمد بھٹی، زین العابدین ، عبدالوحید ، ماجد نثار ، محمد جمیل گجر ، اورسعید الحسن نظامی شامل ہیں ۔ اجلاس کے بعد نومنتخب عہدیداران نے کہا کہ اس وقت سچی صحافت ایک مشکل کام ہے مگر ہم صحافیوں اور عوام کے مسائیل کے حل کیلیے پوری کوشش کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی ایک پر وقار تقریب میں نئے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب منعقد کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  سربجیت سنگھ نےاسلا م قبول کرلیا، سرجیت سنگھ کا دعوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker