تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:ڈاکوپریس کلب کے چئیرمین کے بیٹے کوزخمی کرکے رقم لوٹ کرفرار

بھائی پھیرو ﴿ نامہ نگار﴾ دو مسلح نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے بھائی پھیرو پریس کلب کے چیر مین کے بیٹے کو فائر مار کر زخمی کر کے لاکھوں روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو پریس کلب کے چیرمین ڈاکٹر لیاقت علی کے ملتان روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر صبح آٹھ بجے دو مسلح نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوآ دھمکے اور مذاحمت پر اس کے بیٹے ملک ناصر کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔چند ماہ قبل بھی اسی پمپ سے ڈاکوئوں نے نو لاکھ روپے نقدی اور موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھین لی تھی ۔ جس کا پولیس ابھی تک سراغ نہیں لگا سکی ۔ زخمی کو مزید علاج کے لئے مقامی ہسپتال سے لاہو ر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے اورواقعہ کی اطلاع مقامی صدر پولیس بھائی پھیرو کو دے دی گئی ہے ۔ بھائی پھیرو کے صحافیوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے جلد از جلد ڈکیٹیوںکا سراغ لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ق لیگ نے پارٹی منشورکااعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker