تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:نقل نہ کرانے پردوافراد کی نگران عملہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ساتھیوں کو نقل نہ کرانے پر دو افراد کی نگران عملہ اور ہیڈ ماسٹر ہائی سکول نمبر1 بھائی پھیرو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اور گالم گلوچ ۔مذکورہ ملزمان صحافت کی آ ڑ میں ہمیں آئے روز بلیک میل کرتے ہیں ۔ ہیڈ ماسٹر کا اعلیٰ حکام اور مقامی پولیس کو دی گئی تحریری درخواست میں موقف ۔ ہیڈ ماسٹر رشوت لے کر طلبا کو نقل کرواتا ہے ۔ صحافیوں کا مقامی پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف ۔ تفصیلات کے مطابق اور ہائی سکول نمبر1 بھائی پھیرو کے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد سعید اعوان کی تھانہ بھائی پھیرو سٹی پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عبد الرزاق اور عبد الطیف اپنے دو نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ کیمرے لے کر صحافت کی آڑ میں باریویں جماعت کے امتحانی سینٹر میں زبردستی آگُھسے اور امتحانی عملہ کو بلیک میل کر کے امتحان میں بیٹھے ہوئے اپنے ساتھیوں کو نقل کرانے پر مجبور کیا ۔ عملہ کے نقل کرانے سے انکار پر ملزمان نے عملہ کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہیڈ ماسٹر محمد سعید اعوان بھی اساتذہ کے ہمراہ امتحانی سینٹر میں آ گئے اور ملزمان کو امتحانی سینٹر سے باہر جانے کا کہا مگر اس پر دونوں صحافی مشتعل ہو گئے اور ہیڈ ماسٹر اور امتحانی عملہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ، گالم گلوچ کرتے ہوئے اور اخبارات میں خبریں شائع کرانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے ۔ ہیڈ ماسٹر نے درخواست میں لکھا ہے کہ ملزمان کا تعلق نقل مافیا سے ہے اور گذشتہ سال بھی ان ملزمان نے اسی طرح امتحانی سینٹر میں آ کر عملہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ۔ دوسری طر ف عبد الطیف رحمانی نے بھی تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں ایک تحریری درخواست دی ہے کہ ہیڈ ماسٹر مذکور رشوت لے کر طلبا ئ کو نقل کروا رہا تھا ۔ ہم اپنے صحافتی فرائض سر انجام دینے کے لئے ہائی سکول میں گئے تو مذکورہ ہیڈ ماسٹر نے ہمیں دھمکیاں دے کر ہائی سکول سے نکال دیا ۔اُدھر سکول اور امتحانی سینٹر کے درجنوں اساتذہ اور طلبا ئ نے دھمکی دی ہے کہ اگرمذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا گیا تو وہ سکول میں ہڑتال کر کے ملتان روڈ پر شدید احتجاج کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  پشاور:ڈینگی کا خطرہ دوبارہ سراٹھانے لگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker